نیس ۔18جولائی (اے پی پی):جنوبی فرانس کے شہر نیس میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں آتشزدگی سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی حکام اور ریسکیورزنے جمعرات کو بتایا کہ لیس مولینز کے ورکنگ کلاس کمیونٹی کی ایک رہائشی عمارت میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات ڈھائی بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیل گئی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔
فائر فائٹرز نے کہا کہ کافی وسائل کی تعیناتی کے باوجود، بدقسمتی سے اس آگ کے دوران سات افراد ہلاک ہو گئے،تفتیش کار آگ لگنے کی وجہ تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین میں تین بچے اور ایک نوجوان شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 25 فائر انجن اور 72 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف تھے۔