بیروت۔17دسمبر (اے پی پی):جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی حملوں میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور ان میں موجود افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے۔محکمہ صحت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بیان میں بتایا کہ دشمن کے حملے میں جدرا، سبلین روڈ پر ایک گاڑی …
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں 2 افراد جاں بحق ،پانچ زخمی

مزید خبریں
بیروت۔17دسمبر (اے پی پی):جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی حملوں میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور ان میں موجود افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے۔محکمہ صحت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بیان میں بتایا کہ دشمن کے حملے میں جدرا، سبلین روڈ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ب
یان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایک اور حملہ العدیسہ مرکبا سڑک پرمرجعیون میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔گزشتہ روز دوپہر کو اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں مرکبا اور العدیسہ کے درمیان ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔








