راولپنڈی۔23جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سروکئی میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلا عات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
اتوار کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی کی تیاری کا سامان برآمد کیاگیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی-7 ، ہینڈ گرنیڈز اور کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہیں۔