جنوبی وزیرستان میںآپریشن ضرب عضب سے متاثر 506 مکانات کا معاوضہ 14 کروڑ 62 لاکھ روپے تقسیم

86

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کے 506 مکانات کا معاوضہ 14 کروڑ 62 لاکھ چالیس ہزار روپے تقسیم کیا گیا۔ فاٹا کے تعمیر نو بحالی پروگرام منیجر حماد خان نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کا سلسلہ جاری ہے جنوبی وزیرستان میں 272 مکانات مکمل طور پر پر تباہ جبکہ 234 مکانات کو جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے جبکہ کل 506 مکانات کا معاوضہ جات بے گھر افراد میں 14کروڑ 62 لاکھ 40 ہزار روپے تقسیم کیا گیا ہے