جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید

52
ispr
ispr

راولپنڈی۔26اپریل (اے پی پی):جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

سکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے لانس نائیک عمر علی خان (عمر 26 سال، سکنہ بنوں) اور سپاہی محمد سراج الدین (عمر 23 سال، سکنہ ڈی آئی خان) نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔