جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، فائرنگ کے تبادلہ میں8 دہشتگرد ہلاک

124
ispr
ispr

راولپنڈی۔15اپریل (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع زرملان کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اپنے فوجیوں نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک شعیب علی، عمر 25 سال، ساکن پاراچنار، ضلع کرم اور سپاہی رفیع اللہ ، عمر 22 سال، ساکن ضلع لکی مروت نے دلیرانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔