جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے2جوان شہید ،ایک زخمی

74
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔19نومبر (اے پی پی):جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے پش زیارت میں رات گئے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں2جوان حوالدار مطلوب عالم اور سپاہی سلیمان شوکت شہید ہو گئے۔دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا، علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔