جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک

47

راولپنڈی۔15ستمبر (اے پی پی):جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے میں آپریشن کیا۔

آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 7 فوجی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر ان کے خاتمے کے لیے محاصرہ اور سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔