جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے

59

راولپنڈی ۔28ستمبر (اے پی پی):جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشگردوں کی موجودگی کی خفیہ ‏اطلاعات پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

مارے جانے والوں میں دہشتگردوں کے 4 کمانڈرز بھی شامل ہیں، آپریشن کےدوران ہتھیار،بھاری تعدادمیں گولیاں ‏قبضے میں لےلی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

‏دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں بڑی وارداتیں کرنے کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سےدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپر عزم ہے ۔