جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا

46
ispr
ispr

راولپنڈی۔19مئی (اے پی پی):جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 19 مئی 2022 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے پر ایک دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں حوالدار محمد سنور (عمر 39 سال، ساکن جہلم) نے شہادت قبول کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس کی جا رہی ہے۔