ملتان۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجیکل نمائش 7 نومبر کو ملتان میں منعقد ہوگی۔ نمائش میں جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیوں کے جدید اور منفرد پراجیکٹس پیش کئے جائیں گے جن میں سمارٹ ایریگیشن سسٹم، سولرگراس کٹر،انرجی ایفیشنٹ موٹر اور نابینا افراد کے لئے ڈیجیٹل وائٹ سٹک شامل ہے۔
نمائش میں محکمہ انڈسٹریز، سکیورٹی ایکسچینج، سرمایہ کار اور صنعتکار بھی شامل ہوں گے۔اس نمائش کے ذریعے نوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کاموقع ملے گا۔