جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

151
MAPCO
MAPCO

ملتان۔ 26 نومبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک روز میں مزید 128صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

میپکو ترجمان کے مطابق میپکو کی ریکوری ٹیم نے 78صارفین کے خلاف مقدمات درج کرائے جبکہ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 72لاکھ 70ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

میپکو ٹیموں نے احمد حسن شہید سب ڈویژن بہاولپور میں 13 لاکھ 70 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 7 ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع، ٹرانسفارمرز اتار لئے۔

اس کے علاوہ کہروڑ پکا ، بستی ملوک، احمد پور ایسٹ، لودھراں رورل، جلہ اور مسہ کوٹھا سب ڈویژنوں میں بھی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں 13 بجلی چوروں کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاجبکہ 2 ٹرانسفارمرز بھی اتارے گئے۔

میپکو ترجمان کے مطابق رننگ اور ڈیڈڈیفالٹر سے ریکوری کے دوران ایک روز میں چارکروڑ49لاکھ روپے وصول کرلیے گئے۔