جنوبی پنجاب کا فیصلہ اکیلے نہیں،اتفاق رائے سے کرنا چاہتے ہیں ، عثمان بزدار کی میڈیا سے گفتگو

122
APP06-29 BAHAWALPUR: December 29 - CM Punjab Usman Buzdar is talking to media persons. APP photo by Hassan Bukhari

لاہور۔29 دسمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا فیصلہ اکیلے نہیں، اتفاق رائے سے کرنا چاہتے ہیں۔ بہاولپورمیں تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ڈویژنل ہیڈ کواٹر پر صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بہاولپور کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آئے ہیں۔ یہاں کے مسائل یہیں حل کریں گے تاکہ لوگوں کو لاہور نہ جانا پڑے۔انہوںنے کہا کہ بہاولپور سمیت ہر شہر کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ، جہاں جو بھی کمی ہے پوری کریں گے۔ چولستان یونیورسٹی اسی سال مکمل ہو جائے گی، وائس چانسلر کا فیصلہ سرچ کمیٹی کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اگلے مالی سال تک فنکشنل ہوجائے گا۔ جنوبی پنجاب کو میگا پراجیکٹس دیں گے،برن یونٹ کے منصوبے پر بھی کام ہوگا۔100 روزہ ایجنڈے پر کمیٹیاںاب بھی فعال ہیں، اہداف پورے کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ علم میں لائے جانے پر بہاولپور ایئرپورٹ سے سیدھے ماڈل بازار پہنچے،متاثرین سے ملاقات کی ،ان کے نقصان کا ازالہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ متاثرین کی اشک شوئی کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کر کے ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ بہاولپور کرکٹ سٹیڈیم کے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ کسی سے اختلاف نہیںہے، سب ایک پیج پر ہیں۔ تجاوزات مہم میں بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے،غریبوں کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دی گئی،خلاف ورزی کرنے پراسسٹنٹ کمشنرکے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان اوردیگر بھی موجود تھے ۔