35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںجنوبی پنجاب کی تاجر برادری کا قومی اتحاد اور یکجہتی پر زور

جنوبی پنجاب کی تاجر برادری کا قومی اتحاد اور یکجہتی پر زور

- Advertisement -

لاہور۔25اپریل (اے پی پی):جنوبی پنجاب کی تاجر برادری نے متفقہ طور پر حکومت اور مسلح افواج کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے قومی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا ہے۔ جمعہ کو اس معاملے پر ایک ہنگامی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران، وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان، صنعتکاروں ، تاجروں اور بزنس کمیونٹی کے رہنمائوں نے بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کے عزم اور قربانیوں کو اجاگر کیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے حکومت کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کا انحصار قومی سلامتی پر ہے اور سٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال میں استحکام کو اولیت دیں۔

- Advertisement -

بزنس کمیونٹی نے دفاعی اقدامات کو تقویت دینے کے لیے ضرورت پڑنے پر وسائل فراہم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ یہ اجتماعی موقف وسیع تر قومی جذبات کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام، امن و استحکام اور قومی سلامتی باہم مربوط اور لازم و ملزوم ہیں اور جنوبی پنجاب کی کاروباری برادری خطے میں پرامن ماحول، تنازعات کے دیرپا حل کی کی حمایت کرتی ہے اور کسی بھی بیروبی جارحیت اور خطرے کے صورت میں حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں