- Advertisement -
سیول۔27دسمبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے اداکار لی سن کیون پارک کے پاس اپنی کار میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔بی بی سی کے مطابق مقامی پولیس نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پیرا سائیٹ میں اپنے کردار کے لیے مشہور 48سالہ اداکار لی سن کیون اپنی کار میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ،
اس ضمن میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔لی سن کیون کا کیریئر دو دہائیوں سے زیادہ پر محیط تھا۔ انہوں نے درجنوں فلموں اور ٹی وی شوز میں بطور مرکزی کردار ادا کیا، ان کی ایک فلم نے 2020 میں آسکرز میں چار ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں بہترین تصویر بھی شامل ہے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ اداکار نے پسماندگان میں اہلیہ اداکارہ جیون ہائے اور2بیٹے چھوڑے ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=423910
- Advertisement -