جنوبی کوریا ، رواں سال کے دوران گرمی کی لہر سے اموات کی تعداد 21 ہو گئی

138

سیئول ۔13اگست (اے پی پی):جنوبی کوریا میں رواں سال کے دوران گرمی کی لہر سے اموات کی تعداد 21 ہو گئی ہے ۔

شنہوا کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں جاری شدید گرمی کے درمیان 20 مئی سے 11 اگست کے درمیان اموات کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہےاور 2ہزار 300 افراد گرمی سے متعلق بیماریوں کا علاج کر رہے ہیں ۔