سئیول۔15جولائی (اے پی پی):جنوبی کوریا میں لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ملائشین خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت داخلہ اور حفاظت کے ترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ طوفانی بارشوں ،لینڈ سلائیڈنگ اور ڈیم کے اوور فلو کی وجہ سے7افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ شمالی صوبے چنگ چیونگ میں واقع گوسان ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے جس وجہ سے آج تمام سست ٹرینوں اور کچھ بلٹ ٹرینوں کو روک دیا گیاہے کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ، ٹریک پر سیلاب اور پتھروں کے گرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے ۔
انہوں نےمزید بتایا کہ آج حکومتی اداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر اعظم ہان ڈک سو نے فوج سے اپیل کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل ہوں، آلات اور افرادی قوت کو متحرک کرنے کے لیے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔