واشنگٹن ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت رد عمل کے بعد شمالی کوریا کے خلاف یکطرفہ طور پر کچھ پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کینگ کیونگ واہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ جنوبی کورین حکومت شمالی کوریا کے خلاف وہ پابندیاں ہٹانے پر غور کر رہی ہے جو 2010ء کے حملے کے بعد عائد کی گئی تھیں۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا امریکا کی اجازت کے بغیرکوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔ادھرجنوبی کوریا کے دوبارہ اتحاد کے وزیر چو میونگ گیون کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پیونگ یانگ حکومت کے خلاف پابندیاں ہٹانے کا معاملے سنجیدگی سے زیر غور نہیں۔