27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںجنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں ایشین گیمز مینز فٹ بال کمپٹیشن...

جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں ایشین گیمز مینز فٹ بال کمپٹیشن میں طلائی تمغہ کے لئے 7 اکتوبر کو پنجہ آزمائی کریں گی

- Advertisement -

ہانگ زو۔5اکتوبر (اے پی پی): 19 ویں ایشین گیمز میں مینز فٹ بال کمپٹیشن کے فائنل میں جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں 7 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں مختلف ایونٹس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مردوں کے فٹ بال کمپٹیشن میں جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان فائنل میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

اس سے قبل مینز فٹ بال کمپٹیشن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی کوریا نے ازبکستان کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے ہانگ کانگ کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کی ۔

مردوں کے فٹ بال کمپٹیشن میں کانسی کے تمغہ کےلئے تیسری پوزیشن کے لئے میچ بھی 7 اکتوبر کو ہی کھیلا جائے گا، جس میں ازبکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=397790

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں