سیﺅل ۔ 7 جون(اے پی پی) جنوبی کوریا نے جاپانی موٹر ساز کمپنی نسان کی سپورٹس کار کاشکائی سے دھوئیں کے اخراج بارے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔وزارت ماحولیات نے سرکاری پراسیکیوٹر سے کہا ہے کہ وہ نسان کمپنی کی سپورٹس کار کے کاشکائی ماڈل سے دھوئیں کے اخراج بارے تحقیقات کرے جس سے خارج ہونے والا دھواں کمپنی کے اعدادوشمار کی نسبت زیادہ ہے۔وزارت ماحولیات کے اعلی افسر ہانگا ڈانگ کان جو ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ڈیل کرتے ہیں، نے صحافیوں کو بتایا کہ دھوئیں کے اخراج کے حوالے سے وہ نسان کے صدر کے خلاف جرائم کا مقدمہ دائر کرائیں گے۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے آلودگی کے الزام کے تحت کوریائی حکام نے نسان کو 330 ملین وان ( 2,80,000 ڈالر) جرمانہ کیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7911