جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصد کمی

97
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک کی مدت میں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 80.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے81ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، اپریل میں جنوبی کوریا سے ترسیلات زرکاحجم 7.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 8.5 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں بھی 8.5 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔