جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے مزید 39 کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 12,602ہو گئی

79
دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے30 لاکھ 58 ہزاراموات، متاثرین کی تعداد 14 کروڑ 35 لاکھ سے متجاوز
دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے30 لاکھ 58 ہزاراموات، متاثرین کی تعداد 14 کروڑ 35 لاکھ سے متجاوز

سیﺅل۔ 26 جون (اے پی پی) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 39 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے اب تک کے کیسز کی کل تعداد 12,602 ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے 30 سے 60 کیسز روزانہ سامنے آ رہے ہے۔ نئے کورونا کیسز میں سے 12 افراد بیرون ملک کا سفر کر کے جنوبی کوریا آئے۔ کچھ کیسز ابھی بھی مذہبی اجتماعات، نرسنگ ہومز، صحت کی مصنوعات کے خوردہ فروشوں اور کار کلب سے منسلک پائے گئے ہیں۔ مزید ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 282 ہے۔ جنوبی کوریا میں اموات کی مجموعی شرح 2.24 فیصد رہی۔ مکمل صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر مزید 198 مریضوں کو قرنطینہ سے فارغ کیا گیا، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی اب تک کی کل تعداد 11,172 ہے۔ صحت یاب ہونے والعں کی کل شرح 88.7 فیصد رہی۔ 3 جنوری سے ملک میں 1.23 ملین سے زیادہ افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے، جن میں سے 1,200,885 افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، مزید 18,828 افراد کورونا ٹیسٹ جاری ہیں۔