اقوام متحدہ۔16فروری (اے پی پی):جنوبی کوریا نے کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں جنوبی کوریا کے مستقل نمائندےہوان جون کوک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں دونوں ممالک کے مستقل نمائندوں نے 14 فروری کو امریکا میں ملاقات کی اور دونوں رہنمائوں نے سفارتی تعلقات بحال کرنےکا فیصلہ کیاہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مقاصد اور اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ اس امید کا اظہار کیا کہ کیوبا کے ساتھ باضابطہ تعلقات کا قیام وسطی اور جنوبی امریکا کے ساتھ سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا اور یہ ہمارے ملک کے سفارتی دائرہ کارکو مزید توسیع دے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری حکومت کیوبا کی حکومت کے ساتھ باہمی سفارتی مشن کے قیام سمیت درجِ ذیل اقدامات میں فعال تعاون کرے گی۔واضح رہے کیوبا نے 1949 میں جنوبی کوریا کو تسلیم کیا تھا لیکن 1959 کے کیوبا کے انقلاب کے بعد دو طرفہ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔