سئیول ۔ 28 جولائی (اے پی پی) جنوبی کوریا کی الیکٹرونکس کمپنی ”سام سنگ“ کے خالص منافع میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جمعرات کو سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ سمارٹ فون کی فروخت میں اضافے اور اخراجات میں کمی کے موثر اقدامات کی بدولت رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 5.2 ارب ڈالر خالص منافع حاصل ہوا جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.7 فیصد زائد ہے۔ سام سنگ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران سمارٹ فون گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج کی فروخت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔