جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ویمنز سنگلز میں طلائی تمغہ جیت لیا

145
Badminton tournament

پیرس۔5اگست (اے پی پی):جنوبی کوریا کی نامور شٹلر سٹار این سی ینگ نے پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ہی بنجیاؤ کو شکست دی۔

پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں بیڈمنٹن ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جنوبی کوریا کی نامور شٹلر سٹار این سی ینگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی ہی بنجیاؤ کو 0-2 سیٹس سے نہ صرف شکست دی بلکہ اپنے ملک کے لئے طلائی تمغہ بھی حاصل کیا۔جنوبی کوریا کی نامور شٹلر سٹار این سی ینگ کی فتح کا سکور 13-21 اور 16-21تھا۔