ہلسنکی ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) جنوب مغربی فن لینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اماترا کے علاقے میں ایک ریسٹورنٹ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد بتایا بغیر واقعے کی تصدیق کی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔