جنوب مغربی چین میں رواں سال کے دوران اب تک پانڈا کے 23بچے پیدا ہو چکے ہیں، چینی حکام

124

بیجنگ 30 ستمبر ( اے پی پی ) جنوب مغربی چین میں رواں سال کے دوران اب تک پانڈا کے 23بچے پیدا ہو چکے ہیں۔ جمعہ کو چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صوبہ سیچوان کے پانڈا بریڈنگ ریسرچ بیس میں پیدا ہوبنے والے پانڈا بچوں کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا ہے۔ پانڈا بریڈنگ ریسرچ بیس کے حکام نے بتایا کہ 2016 ءمیں پانڈا کے کل 23 بچے پیدا ہوئے ہیں جن کی اسی بیس میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ پانڈا کی نسل ناپید ہونے کے بعد اب چین میں پانڈا جانوروں کی افزائش نسل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔