جنوری تا اکتوبر کے دوران جنوبی کوریا سے آسیان تنظیم کے رکن ممالک کے لئے برآمدات میں4.7 فیصد اضافہ

74

سیﺅل۔ 6 نومبر (اے پی پی) رواں سال کے پہلے دس ماہ میں جنوبی کوریا سے آسیان تنظیم کے رکن ممالک کے لئے برآمدات میں4.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو جنوبی کوریا کی وزارت تجارت،صنعت اور توانائی سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 10 ماہ (جنوری تا اکتوبر)کے دوران جنوبی کوریا سے آسیان تنظیم کے رکن ممالک کو ریکارڈ 82.32 بلین ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے4.7 فیصد زیادہ رہیں