اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) رواں سال کے پہلے مہینے میں پاکستان نے چاول کی مختلف اقسام کی برآمدات سے 21کروڑ79لاکھ 56ہزارڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2018 کے دوران پاکستان نے باسمتی اورنان باسمتی چاول کی برآمدات سے21 کروڑ79لاکھ 56ہزارڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔