اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) رواںمالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں کے دوران افغانستان کوبرآمدات سے پاکستان نے 673.335 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا۔ سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ماہ جنوری میں افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 141.414 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 33.61 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ماہ جنوری میں افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 105.836 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جنوری 2019ءکے دوران افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 673.335 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 845.068 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔