جنوری 2019ءسے عالمی تجارت میں منفی 3فیصدکمی ہوئی ، نتیجہ میں ہمارے علاقائی مسابقت کاروں کی برآمدات میں بھی اُتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا،ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی برآمدات میں پائیداری آئی ہے ، مقدار کے لحاظ سے برآمدات میں ترقی دیکھنے میں آئی ہے،عبدالرزاق داﺅد

134

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ، ٹےکسٹائل انڈسٹریز، پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ جنوری 2019ءسے عالمی تجارت میں منفی 3فیصدکمی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں ہمارے علاقائی مسابقت کاروں کی برآمدات میں بھی غیر متوقع طورپر اُتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا۔ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی برآمدات میں پائیداری آئی ہے جبکہ مقدار کے لحاظ سے برآمدات میں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقدار کے لحاظ سے پاکستان کی برآمدات میں 7.14فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان کی درج ذیل شعبہ جات کی برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے ترقی ہوئی ، گارمنٹس میں 29فیصد ، سیمنٹ کی برآمدات میں 50فیصد ، باسمتی میں 21فیصد ، لیدر فٹ ویئر26فیصد ، ادویات میں 20فیصد اور پلاسٹک میں 30فیصد ہے۔ عالمی اجناس کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ پاکستان کی دلچسپی والی اجناس کی قیمتیں بھی منفی7.25فیصد کم ہوئی