28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومشوبزجنڈو کے کردار کے لیے پہلے آمنہ شیخ کو پیشکش کی گئی...

جنڈو کے کردار کے لیے پہلے آمنہ شیخ کو پیشکش کی گئی تھی،حمائمہ ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):حمائمہ ملک جو شو بز میں چیلنجنگ کرداروں کے لیے مشہور ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جنڈو کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھی۔ گزشتہ سال حمائمہ کے لیے بہت بڑا تھا کیونکہ وہ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں بے رحم کردار ’’داڑو ‘‘کے طور پر جلوہ گر ہوئیں جبکہ جنڈو کے طور پر ٹیلی ویژن سکرین پر زبردست واپسی بھی کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئےا نہوں نے جنڈو میں اسی نام کے اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جنڈو کے لیے ایک نئی زبان سیکھنی پڑی اور اس میں بہت سارے ایکشن سین تھے جس کی وجہ سے جنڈو ان کے لیے بہت دلچسپ کریکٹر تھا۔ حمائمہ نے جنڈو کے بارے میں کچھ نامعلوم حقائق بھی بتائے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ وہ اس ڈرامے کے لیے پہلی پسند نہیں تھیں۔ جنڈو کے کردار کی سب سے پہلے آمنہ شیخ کو پیشکش کی گئی تھی تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث یہ کردار حمائمہ کے پاس آیا تو انہوں نے ہاں کر دی ۔حمائمہ نے بتایا کہ انہیں ڈرامہ کے لیے چند کچھ شدت سے بھرپور سین شوٹ کرنےپرے جن میں جنڈو کے شوہر کی موت کا سین تھا کہ جب اس کی لاش گھر لائی جاتی ہے تو ان کے لیے پرفارم کرنا بہت جذباتی اور مشکل تھا۔

اس سین کو فلماتے ہوئے انہیں پہلی بار محسوس ہوا جیسے وہ کیسی تپتے صحرا سے گزر رہی ہیں اور یہ ایک چیلنجنگ منظر تھا جس میں وہ اپنا اصل مکمل کھو چکی تھیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401986

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں