24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجنگ، افراتفری یا ایٹم بم کے حامی نہیں ،امریکا کو بھی ثابت...

جنگ، افراتفری یا ایٹم بم کے حامی نہیں ،امریکا کو بھی ثابت کرنا چاہیے کہ وہ حقیقی مذاکرات کا خواہاں ہے، ایران

- Advertisement -

تہران ۔8اپریل (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ ہم جنگ، افراتفری یا ایٹم بم کے حامی نہیں ،امریکا کو بھی ثابت کرنا چاہیے کہ وہ حقیقی مذاکرات کا خواہاں ہے۔العربیہ کے مطابق یہ بات ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سیاسی جماعتوں اور پاپولر بلاکس کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں لیکن کسی چیز کی قیمت پر یہ قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ، افراتفری یا ایٹمی بم کے حامی نہیں ،مذاکرات کے خواہاں ہیں لیکن امریکا کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ حقیقی مذاکرات کرنا چا ہتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں