اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتھونی گوتریس کے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ،دریائوں اور سمندروں کو صاف رکھنے اور شہروں کو سرسبز بنانے کی ضرورت ہے، ہم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ماحولیاتی بہتری کے لئے "ایکو سسٹم کی بحالی کی دہائی" کا آغاز کیا ہے۔ہفتہ کو یہاں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد کنونشن سنٹر میں اپنے ویڈیو پیغام …
جنگلات کے تحفظ،دریائوں اور سمندروں کو صاف رکھنے اور شہروں کو سرسبز بنانے کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنر ل اقوام متحدہ انتھونی گوتریس

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتھونی گوتریس کے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ،دریائوں اور سمندروں کو صاف رکھنے اور شہروں کو سرسبز بنانے کی ضرورت ہے، ہم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ماحولیاتی بہتری کے لئے "ایکو سسٹم کی بحالی کی دہائی” کا آغاز کیا ہے۔ہفتہ کو یہاں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد کنونشن سنٹر میں اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ درخت کاٹ کر دریائوں کوآلودہ کیاگیا ہے،اپنی بقا کے لئے ہمیں اپنی خوراک،پانی اور ریسوسز کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے،ہم نے ماحولیات کے حوالے سے جو نقصان اٹھایا اس کا ازالہ کرنا ہے،اقوام متحدہ نے اپنے پلیٹ فارم سے ایکو سسٹم کی بحالی کی دھائی کا آغاز کیا ہے ،
اس میں عالمی راہنمائوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر بے مثال کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایکو سسٹم کی بحالی سے ہم ہزاریہ ترقیاتی اہداف حاصل کرسکتے ہیں،یہ عالمگیر مہم ہے،ہم اپنے جنگلات کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں 40 فیصد آبادی کو ہماری توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکوسسٹم بحالی کے پروگرام سے نہ صرف ہماری دنیا کے وسائل کی حفاظت ہوگی بلکہ یہ 2030 تک لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کرے گا،ہر سال 7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی واپسی حاصل کرے گا اور غربت اور افلاس کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔







