27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںجنگلات کے تحفظ کے لیے ٹمبر مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی...

جنگلات کے تحفظ کے لیے ٹمبر مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے، میاں کاشف اشفاق

- Advertisement -

لاہور۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے ٹمبر مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درختوں کی بے تحاشا غیر قانونی کٹائی سے پاکستان کے ماحولیاتی توازن کو شدید خطرات لاحق ہیں اس لیے جنگلات سے متعلق قوانین کے سختی سے نفاذ اور جنگلات میں اضافے کے لیے پائیدار طریقہ ہائے کار اختیار کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جنگلات کے تحفظ کے لیے قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنائے اور غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے ان قوانین کا نفاذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کو بڑھائے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ جنگلات بے شمار ماحولیاتی، معاشی اور سماجی فوائد فراہم کرتے ہیں۔

- Advertisement -

وہ کاربن کنٹرول، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور آب و ہوا کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم ٹمبر مافیا کی بے لگام سرگرمیوں کی وجہ سے جنگلات کی کٹائی دھڑا دھڑ جاری ہے جس سے شدید ماحولیاتی خطرات لاحق ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584693

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں