فیصل آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):جنگِ آزادی 1857 کے عظیم ہیرو رائے احمد خان کھرل شہید کی 167 ویں برسی کل 21 ستمبر بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ رائے احمد خان کھرل شہید نے 1857 کی جنگِ آزادی میں برطانوی راج کا سامنا کیا۔
رائے احمد خان کھرل شہید نے پنجاب پر انگریزوں کے قبضے کے خلاف علم جہاد بلند کیا۔ رائے احمد خان کھرل کا تعلق نواحی گاؤں موضع جھامرہ سے تھا۔ رائے احمد خان کھرل نے دیگر اقوام کے ساتھ مل کر برطانوی سامراج کے خلاف موثر کا ر روائیاں کیں۔ جڑانوالہ رائے احمد خان کھرل شہید کی کارروائیوں کا مرکز اور جائے پناہ رہا ہے۔رائے احمد خان کھرل کی شہادت 21 ستمبر 1857 میں حالتِ سجدہ میں ہوئی تھی۔