اقوام متحدہ ۔22جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل و حماس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے امدادی قافلوں پر کسی قسم کے حملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے ‘او سی ایچ اے’ کے ترجمان کینس لارکے نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے ان دو دنوں میں امدادی سامان لے جانے والے قافلوں اور کارکنوں پر کسی قسم کے اسرائیلی حملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔