31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںجنگ مسلط کی گئی تو اسلام ہمیں جرات اور طاقت سے جواب...

جنگ مسلط کی گئی تو اسلام ہمیں جرات اور طاقت سے جواب دینا سکھاتا ہے ، مولانا عبدالغفور حیدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری نے بھارت کے بلااشتعال حملے کو "ناقابل معافی جرم” قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے مسلح افواج کی بروقت جوابی کارروائی، بھارتی طیارے اور ڈرون گرانے جیسے اقدامات کو سراہا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے بھارت کو خبردار کیا کہ یہ مہم جوئی آپ نے شروع کی ہے، اور ہم اس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو "گجرات کا قصائی، قاتل اور دہشت گرد” قرار دیا اور کہا کہ مودی انسان نہیں، جانور ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں، مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو اسلام ہمیں جرات اور طاقت سے جواب دینا سکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام حملے پر بھارت سے ثبوت مانگا تھا، لیکن آج تک کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے کارکنان کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کی مدد کے لیے الرٹ پر ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے جان کی قربانی اور آخری قطرہ خون تک بہانے کو تیار ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594158

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں