33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںجنگ کسی کے حق میں نہیں ،تمام مسائل کا حل مذاکرات سے...

جنگ کسی کے حق میں نہیں ،تمام مسائل کا حل مذاکرات سے نکل سکتا ہے، بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان کی لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

لاہور۔14مئی (اے پی پی):پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ جنگ کسی کے حق میں نہیں ،تمام مسائل کا حل مذاکرات سے نکل سکتا ہے، پاک بھارت کے مابین بھی تصفیہ طلب معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہیے،جنوبی ایشیاء میں دنیا کی آبادی کا بڑاحصہ بستاہے اور یہ علاقہ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر افضال طالب ، نائب صدر صائمہ نواز ،سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، ممبران گورننگ باڈی سید بدر سعید ، سرمد فرخ خواجہ، شاہدہ بٹ، الفت مغل اور سینئر صحافی سید صابر سعید شاہ نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پاکستان و بنگلہ دیش میں نئے تعلقات کی شروعات ہورہی اور دونوں ممالک کی حکومتیں مثبت انداز میں باہمی تعلقات کو آگے بڑھا رہی ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش میں جلد براہ راست فضائی پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی جس کے لئے اعلی سطح پر بات چیت جاری ہے۔

اقبال حسین خان نے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں کھیلوں کے شعبے میں بھی تعلقات میں بہتری آرہی ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے صحافیوں کے درمیان رابطہ بڑھانے کے لئے بھی کوشاں ہیں تاکہ عوامی سطح پر رابطے بڑھ سکیں،تعلیم اورصحت کے شعبے میں تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے عوام پاکستان میں علاج کی غرض سے آتے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے طلبہ کے لئے بھی علم کے میدان میں مواقع موجود ہیں۔لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے معزز مہمان کا کلب آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیشی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، اب ان تعلقات میں بہتری ہورہی ہے جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کو فائدہ ہوگا اور خطے کے لئے بھی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے صحافیوں کو آپس میں رابطے بڑھانے چاہیے اور اس کے لئے لاہورپریس کلب کے دروازے ہمیشہ بنگلہ دیش کے صحافیوں کے لئے کھلے ہیں۔آخر میں معزز مہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596936

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں