جنید جمشید کی سالگرہ 3 ستمبر کو منائی جائے گی

169
نامورنعت خواں جنید جمشید کی8 ویں برسی منائی گئی

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):جنید جمشید کی سالگرہ 3 ستمبر کو منائی جائے گی۔ اپنی گفتار اور ایمان کو تازہ کر دینے والی نعتوں سے دلوں میں گھر کر جانے والے جنید جمشید 15برس تک موسیقی کی دنیا سے منسلک رہے۔ 2004ء میں ایک بڑی اور مثبت تبدیلی کے بعد انہوں نے اپنی زندگی دعوت و تبلیغ دین کیلئے وقف کر دی۔ جنید جمشید نے بے شمار نعتیہ کلام اور حمد باری تعالٰی پڑھیں۔

ان کی نعتیں محمد کا روزہ قریب آرہا ہے، الہی تیری چوکھٹ پر، دنیا کے اے مسافر اور میرے نبیؐ بے حد مقبول ہوئیں۔ 7 دسمبر 2016ء کوحویلیاں کے قریب ایک فضائی حادثہ میں ممتاز نعت خواں اور ان کی اہلیہ کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا، لیکن آج بھی وہ اپنے نعتیہ کلام کے ذریعے لوگوں کی یادوں میں محفوظ ہیں۔ جنید جمشید کی سالگرہ کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی پیشہ وارانہ خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔