جنیوا ۔ 18 مئی (اے پی پی) سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں 15.38 قیراط کا ہیرا ریکارڈ 31.56 ملین ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیرے کی نیلامی جنیوا کے سوتھبی نیلام گھر میں ہوئی جہاں 15.38 قیراط کے چمکدار گلابی ہیرے کو 31.56 ملین ڈالر (27.88 ملین یورو) میں فروخت کردیا گیا۔تقریب میں 150 افراد موجود تھے جبکہ دو افراد نے بذریعہ ٹیلی فون نیلامی میں …
جنیوا ، 15.38 قیراط کا ہیرا ریکارڈ 31.56 ملین ڈالر میں نیلام

مزید خبریں
جنیوا ۔ 18 مئی (اے پی پی) سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں 15.38 قیراط کا ہیرا ریکارڈ 31.56 ملین ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیرے کی نیلامی جنیوا کے سوتھبی نیلام گھر میں ہوئی جہاں 15.38 قیراط کے چمکدار گلابی ہیرے کو 31.56 ملین ڈالر (27.88 ملین یورو) میں فروخت کردیا گیا۔تقریب میں 150 افراد موجود تھے جبکہ دو افراد نے بذریعہ ٹیلی فون نیلامی میں حصہ لیا۔ہیرا نیلام کرنے والے شخص ڈیوڈ بینٹ کا کہنا تھا کہ یہ نیلامی ایک ریکارڈ نیلامی ہے جس میں ایک ہیرے کی ریکارڈ بولی لگائی گئی۔انھوں نے بتایا کہ یہ ہیرا چند سال قبل جنوبی افریقہ کی ایک کان سے ملا تھا۔








