23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجنیوا تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی کے امریکی صدر کے الزامات بے...

جنیوا تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی کے امریکی صدر کے الزامات بے بنیاد ہیں، چین

- Advertisement -

بیجنگ۔2جون (اے پی پی):چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنیوا تجارتی مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے پیر کو بیان میں کہا ہے کہ جنیوا تجارتی مذاکرات کی خلاف ورزی کے امریکی صدر کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزارت نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے زبردست اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔وزارت نے کہا کہ چین نے گزشتہ ماہ جنیوا میں طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کیا اور اسے فعال طور پر برقرار رکھا ہے جبکہ امریکہ نے چین کے خلاف متعدد امتیازی پابندیوں کے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ ان اقدامات میں اے آئی چپ ایکسپورٹ کنٹرول کے بارے میں رہنمائی جاری کرنا، چین کو چپ ڈیزائن سافٹ ویئر کی فروخت روکنا اور چینی طلبہ کے ویزوں کو منسوخ کرنا شامل ہے۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ امریکی حکومت نے یکطرفہ طور پر اور بار بار نئے اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو ہوا دی ہے جس سے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام بڑھ گیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ امریکی پابندیوں کے جواب میں وہ کون سے زبردست اقدامات کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ چین نے محصولات کو واپس لینے کے لیے دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ چین اور امریکا نے مئی کے وسط میں جنیوا میں ٹرپ ڈیجیٹ ٹیرف کو 90 دنوں کے لیے روکنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ چین نے تجارتی جوابی اقدامات کرنے کا بھی وعدہ کیا جو امریکی سیمی کنڈکٹر، الیکٹرانکس اور دفاعی پیداوار کے لیے درکار اہم دھاتوں کی برآمدات کو محدود کر دیتے ہیں۔ ٹرمپ نے جمعہ کو سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات کو دوگنا کرکے 50 فیصد کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ چین دنیا کا سب سے بڑا سٹیل پیدا کرنے والا اور برآمد کنندہ ہے جبکہ چین ایلومینیم فراہم کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604233

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں