جنیوا ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے نہ اس کا خواہاں ۔یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اوربین الاقوامی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بظاہر بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بحران کا شکا رخطوں میں روایتی ہتھیاروں کے توازن میں تبدیلی پر …
جنیوا میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
جنیوا ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے نہ اس کا خواہاں ۔یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اوربین الاقوامی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بظاہر بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بحران کا شکا رخطوں میں روایتی ہتھیاروں کے توازن میں تبدیلی پر تشویش کا اظہارکیا اورکہا کہ اس کے نتیجے میں خطے کے استحکام اورعلاقہ میں حساس علاقائی توازن کیلئے خطرات بڑھ جائیں گے،جنوبی ایشیاءایک حساس علاقہ ہے اوریہاں ایک ریاست کی جانب سے فوجی اخراجات خطے کے دیگر مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ مخصوص نوعیت کے سٹریٹجک،سیاسی اورتجارتی مفادات کیلئے جنوبی ایشیاءکے خطے کیلئے دوہرے معیار کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیاءکے خطے میں سٹریٹجک توازن کیلئے پرعزم ہے ، پاکستان جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے نہ اس کا خواہاں۔انہوں نے کہاکہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کیلئے کوششوں کے نتیجے میں روایتی ہتھیاروں کے اجتماع کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ تاریخ کا سبق یہ ہے کہ روایتی ہتھیاروں میں عدم توازن کی وجہ سے ہی دونوں عالمی جنگیں ہوئیں۔








