- Advertisement -
نیویارک ۔20 اکتوبر(اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایٹمی اسلحہ کے حوالہ سے تمام ممالک کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ بین الاقومی سکیورٹی اور دنیا کو ایٹمی اسلحہ سے پاک کرنے والی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر کو ایٹمی اسلحہ سے غیر مسلح کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے قواعد پر مبنی ایسامساوی اور بلاامتیاز نظام وضع کیا جائے جو تمام ممالک کے تحفظات دور کرے اور اس بین الاقوامی نظام سے روایتی ہتھیاروں کے ذخائر مناسب اور محدود ہونے چاہیئیں اور دوہرے معیار ختم کرکے اسلحہ کے عدم پھیلاﺅ کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118400
- Advertisement -