جنیوا کانفرنس ،عالمی برادری کا پاکستان کے لئے 8.57 ارب ڈالر کا اعلان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

241
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو سے متعلق جنیوا کانفرنس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ، عالمی برادری نے پاکستان کے لئے 8.57 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے ۔

پیر کی شام اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو سے متعلق جنیوا کانفرنس کے پہلے مرحلے میں یورپی یونین نے 93ملین ڈالر ، جرمنی نے 88ملین ڈالر ، چین نے 100 ملین ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2ارب ڈالر، عالمی بینک نے 2 ارب ڈالر ، جاپان نے 77ملین ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.5ارب ڈالر ، یو ایس ایڈ نے 100 ملین ڈالر اور فرانس نے 345ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے ۔ جنیوا کانفرنس کا دوسرا سیشن جلد شروع ہونے جارہا ہے ۔