جنیوا کانفرنس دوسرا سیشن، ترقیاتی شراکت دار دوبارہ تعمیر نو کیلئے باہمی تعاون کے طریقے تلاش کر رہے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

62

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس کے دوسرے سیشن میں ترقیاتی شراکت دار دوبارہ تعمیر نو کیلئے باہمی تعاون کے طریقے تلاش کر رہے ہیں،ایشین انفراسٹرکچر بینک نے موسمی اثرات کے حوالے سے بہتر انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔

پیرکی رات اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب نے بحالی کے مشکل کام میں پاکستان کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔