جنیوا کانفرنس میں اضافی 9 ملین پاؤنڈز کے وعدے پر ہم برطانیہ کے مشکور ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کاٹویٹ

109

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں اضافی 9 ملین پاؤنڈز کے وعدے پر ہم برطانیہ کے مشکور ہیں۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ امداد آفات اور موسمیاتی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال اور تعلیمی خدمات کی بحالی کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔