26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںجن اراکین کو تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض ہے، وہ اپنے نام...

جن اراکین کو تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض ہے، وہ اپنے نام لکھوا دیں تاکہ انہیں اس اضافے سے مستثنیٰ کیا جا سکے، اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جن اراکین کو تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض ہے، وہ اپنے نام لکھوا دیں تاکہ انہیں اس اضافے سے مستثنیٰ کیا جا سکے۔

پیر کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صوبائی سطح پر بھی اسی طرح کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے جہاں اراکین کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تنخواہوں میں اضافے سے انکار کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اراکین کی رضامندی اور اختیار پر مبنی ہے اور جو اراکین اضافے کے حق میں نہیں ہیں، انہیں اس سے مستثنیٰ کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں