اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات اور دیگر ایشوز کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے جوائنٹ ورکنگ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے،
تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفادات کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کریں جیسا کہ اس وقت ملک کو معاشی اور بین الاقوامی ایشوز کے چیلنجز درپیش ہیں۔
بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ورکنگ پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات اور اگلے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تمام ایشوز کو حل کرے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ درمیانی راستہ اختیار کر کے تمام سیاسی امور کو حل کریں اور قومی کاز کیلئے مشترکہ طور پر کام کریں۔