- Advertisement -
تہران ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی شہر پِٹسبرگ میں ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جواد ظریف نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ فائرنگ کے اس واقعے میں ہلاک شدگان کے لواحقین کے دکھ میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انسانوں کو ہتھیاروں سے پاک دنیا کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کو پٹسبرگ میں فائرنگ کے واقعے میں 11 یہودی ہلاک ہو گئے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119989
- Advertisement -